۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے تمام جماعتوں کا آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین و شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے صحافیوں سے پاکستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی  مذہبی جماعتیں اور حکومتی حکمران رسہ کشی کی بجائے عوام کے مسائل کی طرف توجہ دیں۔ روز بروز ملک کمزور ہو رہا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، اگر حکمرانوں اور سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اپنی پالیسیاں عوام کے مشکلات کو ختم کرنے کے لیے نہ بنائی تو بہت جلد عوامی ریلی نکالنے پر مجبور ہوجاۓ گی جسے روکنا بہت مشکل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک پاکستان کو ملک دشمن عناصر نے چاروں طرف سے گھیرا ہوا ہے ملکی معاشی حالات کو کمزور کرنے کے لیے حملہ آور ہیں لیکن سیاسی جماعتیں اور حکومتی حکمران داخلی جنگ جیسا ماحول بنایا ہوا ہے اور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے جس سے ہر شخص پریشان دیکھائی دیتا ہے اگر یہی صورت حال رہی تو ملک معاشی حوالے سے دیوالیہ ہو جائے گا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ہمیں ملک کی سالمیت کے لیے ایک دوسرے کو برداشت اور ملک کی بہتری کے لیے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے تمام جماعتوں کا آپس میں اتحاد کی اشد ضرورت ہے 
اس وقت پاک آرمی کے نوجوان ملک کے تحفظ کے لیے قربانیاں پیش کر رہے ہیں عوام تمام شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .